تاریخ میں بہت سے کام جو ابو نہ کرسکے بیٹوں نے کئے ہیں :حسن نثار کا فواد چودھری کے بیان پر تبصرہ

تاریخ میں بہت سے کام جو ابو نہ کرسکے بیٹوں نے کئے ہیں :حسن نثار کا فواد چودھری ...
تاریخ میں بہت سے کام جو ابو نہ کرسکے بیٹوں نے کئے ہیں :حسن نثار کا فواد چودھری کے بیان پر تبصرہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرا سکتی ، تاریخ میں بہت سے کام جو ابو نہ کر سکے بیٹوں نے کئے ہیں، ایسی باتیں تاریخ سے بے خبری کا شاخسانہ ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اصغر خان کیس اس نظام کا نوحہ لگتا ہے ، بندہ سوچتا ہے کہ کیا کوئی جرم پرانا ہوجانے پر جرم نہیں رہتا اور پھر یہ سوچتا ہے کہ کیا اس میں کوئی تکنیکی خرابی تھی ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی باتوں کے حوالے سے ”ابو “ کی باتیں کرنا تاریخ سے بے خبر ی کا شاخسانہ ہے ، تاریخ میں بڑے بڑے کام جو ابو نہ کرسکے وہ بیٹوں نے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس ہی اور طرح کا ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کن حقیقتیں نہیں ہیں یہ ”اپنی خوشی سے آئے نہ اپنی خوشی گئے“اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت ختم نہیں کر سکتی اور فواد چودھری کے بیان سے بھی میں اتفاق نہیں کرتا ۔

مزید :

قومی -