وزیر اعظم کی ٹیم کی وجہ سے شرح نمو 3فیصد پر آگئی :محمل سرفراز

وزیر اعظم کی ٹیم کی وجہ سے شرح نمو 3فیصد پر آگئی :محمل سرفراز
وزیر اعظم کی ٹیم کی وجہ سے شرح نمو 3فیصد پر آگئی :محمل سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی ٹیم کی وجہ سے شرح نمو 3فیصد پر آگئی ہے ،حکومت بڑی حد تک یکطرفہ احتساب کررہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا عزم ان کے منشور میں ہوتا ہے ، عمران خان نے سال نو کے آغاز پر جن باتوں کودہرایا ہے ، یہ باتیں ان کی جماعت کے منشورمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غربت جہالت کے خاتمے اور تعلیم کے لئے کام کرنے کی بات کی ہے جو اچھی بات ہے ، اس وقت پاکستان میں معاشی بحران بہت بڑھ گیا ہے ، شرح نمو تین فیصد پر آگئی ہے جس کی وجہ وزیر اعظم کی ٹیم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام اسد عمر کا تھا ، تحریک انصاف کی حکومت نے دعوے بہت بڑے بڑے کئے ہیں ، اگر حکومت کرنا چاہے تو یہ کر سکتی ہے لیکن اس کے لئے ٹیم درکار ہے ، حکومت بڑی حد تک یکطرفہ احتساب کررہی ہے ۔

مزید :

قومی -