کپتان اچھی ٹیم کے بغیر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا :مظہر عباس

کپتان اچھی ٹیم کے بغیر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا :مظہر عباس
کپتان اچھی ٹیم کے بغیر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا :مظہر عباس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ کپتان بغیر اچھی ٹیم کے زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا ، اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے وفاق سے جواب مانگا تھا اور جواب آنے میں دس سال لگ گئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہاکہ عزم کبھی بھی برا نہیں ہوتا ، سالہا سال سے ہم یہی چیزیں سنتے آرہے، وزیر اعظم کے لئے بہت بڑا ٹاسک ہے ، یہ آسان نہیں ہے ، بات کرنا آسان ہوتاہے لیکن جب کام کرنے کی بات آتی ہے تو کپتان بغیر اچھی ٹیم کے زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے وفاق سے جواب مانگا تھا اور جواب آنے میں دس سال لگ گئے ، چیف جسٹس افتخار چودھری نے بھی حکومت کو متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے کہاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے اتنی جلدی رپورٹ جمع کروانے پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

قومی -