ڈریسنگ روم کے خراب ماحول پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی ’چیخ‘ اٹھے

ڈریسنگ روم کے خراب ماحول پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی ’چیخ‘ اٹھے
ڈریسنگ روم کے خراب ماحول پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی ’چیخ‘ اٹھے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ بہت سی ٹیموں کا کوچ رہا ہوں اور ان کے ڈریسنگ رومز کا حصہ بھی رہا تاہم اتنا براماحول کسی بھی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا نہیں دیکھا جیسا اس وقت پاکستانی ٹیم کا ہے۔

کرک انفو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم کی خبروں کا لیک ہو جانا میرے لیے نیا نہیں، مجھے معلوم نہیں کہ ایسی خبر کس نے لیک کی ہیں تاہم یہ ایک غلط حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہوتی ہے اور فیملی میں ایک دوسرے پر اعتماد کیا جاتا یے، مگر میں اس ٹیم کے ساتھ گزشتہ چار سال سے منسلک ہوں مجھے اندازہ ہے کہ کیسے خبریں لیک کی جاتی ہیں۔گرانٹ فلاور نے کہاکہ سلیکشن ٹیم کا حصہ نہیں ہوں تاہم میں یہ کہوں گا کہ اس وقت کئی بلے بازوں کی اس ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ،ایک دو نہیں کئی بلے باز وںکی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مکی آرتھر نے کچھ کھلاڑیوں سے ناقص کارکردگی دکھانے پر سخت باتیں کیں تاہم جو بھی باتیں کی وہ سب سچ تھیں۔

مزید :

کھیل -