لورالائی ، دہشتگردوں کی ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،4دہشتگرد ہلاک

لورالائی ، دہشتگردوں کی ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ...
لورالائی ، دہشتگردوں کی ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،4دہشتگرد ہلاک

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لورالائی میں دہشتگردوں کی ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی کر ، 4دہشتگرد وں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ، جوابی کارروائی میں چار سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ۔

دنیا نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بزدل دشمنوں کے ایک اور وار کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں نے لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے ان کو مرکزی گیٹ پر ہی روک لیا گیا جس کے بعد حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو جہنم واصل کر دیا، بیان کے مطابق دہشتگرد چوکی کے قریبی احاطے میں گھسے تو سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر احاطے کا گھیراو کر لیا، بہادر جوانوں کی کارروائی سے دہشتگرد رہائشی علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

جوابی کارروائی میں مارے جانیوالے دہشتگردوں میں ایک خود کش بمبار بھی شامل تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے، شہداءمیں صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -