حکومت کا نئے سال کا بڑا تحفہ،قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت کا نئے سال کا بڑا تحفہ،قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں بڑا اضافہ کردیا
حکومت کا نئے سال کا بڑا تحفہ،قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں بڑا اضافہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں پونے 3 فیصد تک اضافہ کردیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال ِ نو کے آغاز پر محکمہ قومی بچت نے سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سیونگ اکاونٹس پر منافع کی شرح میں 1.50 فیصد جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شر ح میں 2.28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں بھی2.74 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.44 فیصد اور پنشنر بینفٹس اکاونٹس پر منافع کی شرح میں2.40 فیصد اضافہ کیا گیا، اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 2.40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -بزنس -