”پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا“مودی کی گیدڑ بھبکی

”پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا“مودی کی گیدڑ بھبکی
”پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا“مودی کی گیدڑ بھبکی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گیدڑ بھبکی لگاتے ہوئے کہاہے کہ میک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مودی نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی جب نریندر مودی سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سرجیکل سٹرائکس کے مقاصد پورے ہوئے ہیں یا نہیں،مودی نے کہا کہ سرجیکل سٹرائکس کا فیصلہ ایک بڑا خطرہ تھا لیکن میں سیاسی خطرے کی فکر نہیں کرتا، مجھے صرف ان جوانوں کی جان کی فکر تھی جو اس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے، اس لئے میں نے بالکل واضح ہدایت دی تھی کہ کامیابی ہو یا ناکامی، کمانڈوز کو سورج نکلنے سے پہلے واپس آجانا چاہئے،میں نے پوری رات آپریشن کو مانیٹر کیا اور جب تک کمانڈو واپس نہیں آئے، میں فکرمند رہا، کمانڈوز کی حفاظت کے پیش نظر سرحد پار کارروائی کی تاریخ دو مرتبہ بدلی گئی تھی اور انھیں سرجیکل سٹرائکس سے پہلے خصوصی تربیت فراہم کی گئی تھی۔

مودی نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اگر سارک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت آتی ہے ’تو یہ پل اسی وقت پار کیا جائے گا، ہم ہر موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، ایسا نہیں ہے کہ یہ موضوع ہوگا اور یہ نہیں، کیونکہ ہمارا موقف بہت مضبوط ہے لیکن بس ہمارا کہنا یہ ہے کہ بم بندوق کی آواز میں مذاکرات کی آواز نہیں سنائی دیتی۔

مزید :

بین الاقوامی -