مودی کی گیدڑ بھبکی کا منہ تو ڑ جواب،پا ک فوج نے بھارتی ڈرون مارگرایا

مودی کی گیدڑ بھبکی کا منہ تو ڑ جواب،پا ک فوج نے بھارتی ڈرون مارگرایا
مودی کی گیدڑ بھبکی کا منہ تو ڑ جواب،پا ک فوج نے بھارتی ڈرون مارگرایا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسو س ڈرون مار گرایا ،پاک فو ج کے ترجمان نے کہا کہ انشاءاللہ ایک بھارتی ڈورن کو بھی سرحد پار نہیں کرنے دیں گے ۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاک فو ج نے باغ سیکٹر پر بھارتی ڈرون مار گرایا ہے اور انشاءاللہ ایک بھارتی ڈرون کوبھی سرحد پار نہیں کرنے دینگے ۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں کہا ہے کہ پاکستان ایک لڑائی کے ساتھ نہیں سدھر ے اور میں نے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائکس کاحکم دیا تھا ۔

مودی کی جانب سے سرجیکل سٹرائکس کی بھڑکیں تو ماری جارہی ہیں جبکہ صورتحال یہ ہے کہ بھارتی ڈرونز سرحد تک پار نہیں کرسکتے ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -