وزیرِ اعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات، قانونی امور پرمشاورت کی گئی

وزیرِ اعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات، قانونی امور پرمشاورت کی گئی
وزیرِ اعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات، قانونی امور پرمشاورت کی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم نے سینئر قانون دان کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتِ حال اور عدالتی اصلاحات پر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ وہ انتقام کی سیاست پر یقین رکھتے اور نہ کسی پر انتقامی کاروائیاں کی جائیں گی ،ہم کسی کو سیاسی نشانہ نہیں بنائیں گے مگر احتساب پر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔بابر اعوان نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے بلا تفریق احتساب ضروری ہے، احتساب کے معاملے پر عوام حکومت اور وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے احتساب کے لئے 22 سال تک جدوجہد کی، اب احتساب کا عمل رکنے نہیں دیا جائے گا اور احتساب کے نظام کو مضبوط، موثر اور شفاف بنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -