چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے :وفاقی وزیرفیصل واڈا کادعویٰ

چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے :وفاقی وزیرفیصل واڈا کادعویٰ
چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے :وفاقی وزیرفیصل واڈا کادعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفیصل واڈانے کہاہے کہ چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے ،پیپلز پارٹی کے سارے لوگ چور اور بے ایمان نہیں ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈانے کہا کہ آنیوالے دنوں میں چودھری نثار مسلم لیگ ن میں فاروڈربلاک بنائیں گے،تحریک انصاف فارورڈ بلاک کاحصہ نہیں ہے ، ہم تو خود ان کوتاش کے پتوں کی طرح بکھرتے دیکھ رہے ہیں پنجاب میں تحریک انصاف اتنی مضبوط ہوگی کہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے تحت بہت سے خوشخبریاں آئیں گی ، بہت سے لوگ اندر جائیں گے اوربہت سے باہر آئیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی میں سارے لوگ چور اور بے ایمان نہیں ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -