ن لیگ اگر پیپلز پارٹی کو گلے لگا لے تو وزیر اعظم کی چھٹی ہوسکتی ہے :حامد میر نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے دعویٰ کردیا

ن لیگ اگر پیپلز پارٹی کو گلے لگا لے تو وزیر اعظم کی چھٹی ہوسکتی ہے :حامد میر نے ...
ن لیگ اگر پیپلز پارٹی کو گلے لگا لے تو وزیر اعظم کی چھٹی ہوسکتی ہے :حامد میر نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے بہت سے ایم این ایز اوراتحادیوں نے پچھلے چند دنوں میں میرے ساتھ جو بات کی ہے ، اگر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو گلے سے لگا لے تو وزیر اعظم عمران خان کی چھٹی ہو سکتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کامختلف چینلز تک پہنچنا میڈیا لیکس کے زمرے میں نہیں آتا ، اس رپورٹ سے تحریک انصاف نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ،تحریک انصاف سندھ میں اپنی حکومت بنا سکتی ہے ، یہ پاکستان میں کوئی نئی بات نہیں ہے ، میری اطلاعات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے کچھ ایم پی ایز تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اس طرح تحریک انصاف کے بہت سے ایم این ایز اوراتحادیوں نے پچھلے چند دنوں میں میرے ساتھ جو بات کی ہے ، ایسے میں اگر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو گلے سے لگا لے تو وزیر اعظم عمران خان کی چھٹی ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جتنے سندھ میں پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز تحریک انصاف سے رابطے میں ، اس سے دگنا تحریک انصاف کے ارکان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آگ دونوں طرف برابر لگی ہوئی ہے لیکن ابھی تک سندھ میں تحریک انصاف اور مرکزمیں پیپلز پارٹی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی حکومتوں کوگرا سکیں۔

مزید :

قومی -