پاکستان میں سال 2020کا شاندار استقبال ،ملک بھر میں جشن کا سماں، منچلے سڑکوں پر نکل آئے، بڑے شہروں میں فضائیں رنگ و نور میں نہا گئیں

پاکستان میں سال 2020کا شاندار استقبال ،ملک بھر میں جشن کا سماں، منچلے سڑکوں پر ...
پاکستان میں سال 2020کا شاندار استقبال ،ملک بھر میں جشن کا سماں، منچلے سڑکوں پر نکل آئے، بڑے شہروں میں فضائیں رنگ و نور میں نہا گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سال2020 کا شاندار استقبال، چھوٹے، بڑے شہروں میں فضائیں رنگ و نور میں نہا گئیں، بحریہ ٹاﺅن سمیت ملک بھر میں آتش بازی کے زبر دست مظاہرے ، رات کو 12 بجتے ہی شہر شہر جشن ، کراچی سے خیبر تک منچلے سڑکوں پر ،بڑے شہروں کی سڑکوں پر خوب ہلہ گلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں سی ویو پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا ، پاکستان میں نئے سال کے استقبال کے لیے شہریوں کا جوش و خروش نظر آیا، سال 2019ءکی آخری رات 12 بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے ہوائی فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھے، رات کے 12 بجتے ہی کراچی شہر کے مختلف علاقے جن میں لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نیو کراچی، سرجانی، نارتھ کراچی، جمشید کوارٹر، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، ڈیفنس سمیت دیگر علاقے فائرنگ کی آوازوں اور پٹاخوں کے دھماکوں سے گونج اٹھے۔
نئے سال کا جشن منانے کے لئے منچلے بھی پیچھے نہ رہے اور موٹر سائیکلوں پر ٹولیوں کی شکل میں 12 بجنے سے قبل ہی نمودار ہو گئے۔شہریوں کی بڑی تعداد 12 بجنے سے قبل ہی سی ویو پہنچ گئی جہاں پر رات 12 بجتے ہی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ہارن بجا کر ڈھول کی تھاپ اور گاڑیوں میں موجود ساونڈ سسٹم کی میوزک پرلوگ رقص کرتے رہے اس دوران بعض نوجوان باجے بھی اپنے ہمراہ لائے تھے ،مختلف سڑکوں پر منچلوں نے چورنگیوں اور سگنلز پر گاڑیاں روک دیں اور 12 بجتے ہی میوزک اور ہارن بجا کر خوب رقص کیا اس دوران بعض علاقوں میں بھرپور آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے۔
لاہور میں نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مال روڈ پر میلے کا سماں تھا، ملکہ کوہسار میں بھی سیاحوں نے خوب موج مستی کی۔ بحریہ ٹاون لاہورمیں آتشبازی کاشاندارمظاہرہ کیا گیا، نئے سال کے جشن کے دوران مال روڈ، لبرٹی سمیت مختلف علاقوں میں منچلوں نے خوب ہلہ گلہ گیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، لبرٹی، مال روڈ، جیل روڈ، گڑھی شاہو میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ملتان میں منچلے صدر بازار پہنچ گئے اور نئی سال کی خوشی میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا اور میوزک پر خوب رقص کیا۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا۔ کوئٹہ میں بھی نئی کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا اور شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، سالِ نوکو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف فیسٹیولز اور تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

نئے سال کی تقریبات ہر ملک میں اپنے مقامی وقت کے مطابق منائی جاتی ہیں، پاکستان میں سال نو آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ اور 60 سیکنڈ مکمل ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔پاکستان میں سال 2019 کے آخری سورج غروب ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی دنیا میں نیا سال شروع ہوا۔دنیا میں سب سے پہلے 2020 کا آغاز وسطی بحریہ اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوا۔ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کو ابھی 15 منٹ ہی گزرے تھے کہ نیوزی لینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی 2019 کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کے معیاری وقت شام 4 بجے نیوزی لینڈ میں بھی سال نو کا آغاز ہوا، جہاں دارالحکومت آکلینڈمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔اس کے بعد سال 2019 روس کے دور دراز کے جزائر پہنچا، جہاں پاکستان کے شام 5 بجے نیاسال شروع ہوا۔آسٹریلیا میں سال 2019 کا آغاز پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد ہوا، جہاں سڈنی ہاربر برج سمیت دیگر مقامات پر بھی شاندار آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے ۔سڈنی ہاربر برج پرہونے والی آتش بازی کو ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے لاکھوں افراددیکھنے آئے تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -