ایف بی آرنے پاکستانیوں کو نئے سال کا تحفہ دے دیا

ایف بی آرنے پاکستانیوں کو نئے سال کا تحفہ دے دیا
ایف بی آرنے پاکستانیوں کو نئے سال کا تحفہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

گزشتہ سال کا آخری دن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا بھی آخری دن تھا تاہم ایف بی آر نے اس میں توسیع کردی۔ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ساتویں مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل 29 نومبر کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 16 دسمبر تک اور پھر 16 دسمبر کو 31 دسمبر 2019 تک توسیع کی گئی تھی۔ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب شہری 15 جنوری 2020 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔

مزید : بزنس