ڈیرہ:جانوروں کو مہلک امراض سے بچانے کیلئے احتیاطی اقدامات تیز

ڈیرہ:جانوروں کو مہلک امراض سے بچانے کیلئے احتیاطی اقدامات تیز

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صاد ق نے کہا ہے کہ مویشیوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے والی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں. شہر میں موجود مویشیوں کے دودھ اور خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں لیبارٹری رپورٹ میں بروسیلا، ٹی بی، ساڑو او ر دیگر امراض کی تصدیق پر مویشی تلف کر دیئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹین کارپوریشن نے بھانہ کے خلاف کارروائی نہیں کی تاہم سرکاری رقبہ، شاہراہوں، چوکوں اور کھلے مقامات پر بندھے مویشی، بھانوں میں بندھے مویشیوں کا پیشاب اور گوبر کسی بھی شکل میں سیوریج لائن اور ڈرین میں ڈالنے پر دفعہ 144نافذ ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جارہے گی. کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ شہر میں 200ٹن گوبر اور کوڑا روزانہ اکٹھا ہوتا ہے اور میونسپل کارپوریشن کی استعداد نہیں ہے کہ وہ اتنی مقدار میں گوبر اٹھائے. انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر صفائی کی ابتر صورتحال، سیوریج کی خرابی، بیماریوں کے پھیلاؤ کے ذمہ دار مویشی مالکان ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. گلی محلوں اور آبادی میں جانوروں کی موجودگی سے مچھروں کے بہتات او رانسانی صحت متاثر ہو رہی ہے جس کیلئے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...