کوٹ ادو:تحصیل ہسپتال میں بے سہارا افراد کیلئے عارضی پناہ گاہ کا افتتاح

    کوٹ ادو:تحصیل ہسپتال میں بے سہارا افراد کیلئے عارضی پناہ گاہ کا افتتاح

  



کو ٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بے سہارا نادار لوگوں کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں عارضی پناہ گاہ کا افتتاح کردیا گیا 12آرام دہ بیڈز بھی لگا دے گئے3ٹائم کھانا کابھی دیا جائے گا۔افتتاحی تقریب سیخطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا کہپناہ گاہ کا افتتاح کر کے  وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق نادار لوگوں کیلئے قیام و طعام کے ایک اور وعدے کی تکمیل کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں تحریک انصاف کا طرزحکمرانی ریاست مدینہ کے ماڈل(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

 پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گلیوں، بازاروں اور پارکوں میں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہونے والے افراد کے لئے پناہ گاہ کا تصور پیش کیا، یہ ایک ایسا ادارہ جو دوردراز سے آنے والے مسافروں کو نہ صرف قیام و طعام کی سہولت بلامعاوضہ فراہم کریگا بلکہ ان کی حفاظت اور ان کے علاج معالجے کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو میں عارضی طور پر12آرام دہ بیڈز کی  پناہ گاہ بنائی گئی ہے جہاں پرآرام دہ بستر لگا دیے گئے ہیں اورسردی سے بچنے کیلئے یہاں بہت جلد ہیٹر بھی لگا دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر یہ پناہ گا 2ہفتے کے لیے یہاں پربنائی گئی ہے اس کے بعد مستقل طور پر اقبال پارک میں بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں رہائش پذیر نادار لوگوں کو تین ٹائم کا کھانا بھی دیاجائے گا اور اور ان کی کوشش ہوگی کہ ان نادار لوگوں کو یہاں پر گھر جیسا ماحول ملے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طورر پر15بے آسرا افراد کے لئے رہائش کی سہولت میسرہے جسے بڑھا دیا جاِئے گا۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر