جنوبی پنجاب صوبہ:دعوے کرنیوالے غائب الگ سیکرٹریٹ پرسیاست، عملی کام زیرو

        جنوبی پنجاب صوبہ:دعوے کرنیوالے غائب الگ سیکرٹریٹ پرسیاست، عملی کام ...

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) 2019 ء کاسورج بھی ڈیرہ غازیخان کی قسمت نہ بدل سکااورمحرومیوں، ناکامیوں اور امیدوں کے ساتھ غروب ہوگیاوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ،مظفرگڑھ،ملتان شاہراہ اور ٹیچنگ ہسپتال کے توسیع منصوبے کا افتتاح کیا تاہم وزیر اعلی کے اعلان کے باوجود کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد نہ رکھا جا سکااور نہ ہی نادرن بائی پاس کی تعمیر کاکام شروع ہو سکا اس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی نے 17مارچ 2018کو رکھا تھا جبکہ(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

2019 ء مہنگائی کے حوالے سے بدترین سال رہا جبکہ نئے ڈی پی او اسد سرفراز کی بھر پور کاوشوں اور بہترین حکمت عملی کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر کافی بہتر رہی گذشتہ سال ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج کے منصوبہ کے لئے دو ارب70کروڑ روپے منظور کرنے کی نوید سنائی گئی تھی تاہم اس منصوبہ پر آج تک عمل نہیں ہو سکا اورشہر سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے گذشتہ سال ڈی جی ڈوپلمنٹ اتھارٹی کو فنکشنل نہیں کیا جاسکا اورپی ایچ اے بھی غیر فعال ہے اور نہ ہی نئے پارک کی تعمیر کا آغاز نہیں ہو سکا گذشتہ سال کے دوران نامور قومی رہنما سراج الحق،مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر جان مینگل پہلی مرتبہ ڈیرہ غازیخان آئے سابق وزیر علی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پرٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور کھوسہ ہاؤس پر پارٹی پرچم لہرایا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شریف کے سال کے دوران کئی دورے کیے لیکن عملی طور تحصیل ڈی جی خان میں کوئی کام شروع نہ ہو سکا تاہم تحصیل تونسہ اور ان کے حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ متعد منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلی خود کر چکے ہیں تاہم ڈیرہ غازیخان شہر کی سڑکیں اب بھی ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن کے پیچ ورک کی نوید سنائی جا چکی ہے جبکہ شہر میں چلنے والی سپیڈو بس کو بند کردیا گیا سال 2019میں بھی جنوبی پنجاب نہ صوبہ بن سکا اور نہ ہی الگ سیکرٹرئیٹ کا قیام عمل میں لایا جا سکا اور وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے گڈ گورنس کے نام پر ایک سال کے دوران متعدد اعلی انتظامی افسروں کو تبدیل کیا گیا تاہم اب کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے شہریوں نے توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں جبکہ ان کی کوششیں شہریوں کو نظر بھی آرہی ہیں گزشتہ سال بارڈر ملٹری پویس اور بلوچ لیوی مین تقریباً بیس سال کے بعد افسروں اور ملازمین کو ترقیاں دی گئیں سابق وفاقی وزیر سرار اویس احمد خان لغاری کو مسلم لیگ ن کا صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا اور وہ پانچ ماہ انٹی کرپشن کی عدالت میں اپنی ضمانت کے سلسلہ میں پیشیاں بھگتے رہے میں اوربلآخر ان کی ضمانت کنفرم ہو گئی سال 2019میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے نفاز کے بعدمیونسپل کارپوریشن کو میٹر وکارپوریشن کا درجہ جبکہ سخی سرور،چوٹی زیرین،وہوا اور شادن لنڈ میں ٹاؤن کمیٹیاں قائم کی گئیں اور بلدیاتی ایکٹ میں ضلع کونسلوں کوختم کرکے تحصیل کونسلیں وجور میں آگئیں جبکہ بلدیاتی آرڈیننس کے نفاز کے بعد میئر سمیت دیگر عہدوں کے امیدواروں نہ صرف اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے بلکہ قومی و صوابئی اسمبلی کی نشستوں کے امیدوار بھی اپنے اپنے حلقوں میں موجود اور عوام سے رابطہ میں ہیں صحافت کے دیرنیہ ساتھی اور پیپلز پارٹی ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر پرویز اس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر