حکومتی دعوے فلاپ، عمران خان بے احتساب پربھی یوٹرن لے لیا، لیگی رہنماؤں کاردعمل

  حکومتی دعوے فلاپ، عمران خان بے احتساب پربھی یوٹرن لے لیا، لیگی رہنماؤں ...

  



خان پور(تحصیل رپورٹر) عمران خان کے کنٹینرز پر کیے گئے وعدے ایک ایک کر کے جھوٹے ثابت ہوئے بہتر ہوتا ترمیمی آرڈینینس پر اپوزیشن سے مشاورت کی جاتی لیکن حکومت کا کوئی عمل سیدھا نہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی رنمائندہ ایم(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

این اے شیخ وقار الدین،صوبائی رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ اورسابق صدر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان شیخ عماد الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے احتساب پر یو ٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آ کر ہی لیتے،نیب قانون میں بڑے سسٹم موجود ہیں ان میں تبدیلیاں ہونی چاہیے نیب آرڈیننس سے ثابت ہو گیا کہ حکومت کے نعروں میں کھلا تضاد ہے احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آ کر ہی لے لیتے،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کنٹینرز پر کیے وعدے ایک ایک کر کے جھوٹے ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ 1ماہ میں عام آدمی کیلئے سانس لینا مشکل کر دیا ہے یہ ملک کہاں جا ئے گا غریب سے دو وقت کی روٹی چھیننے والے سے اب اللہ تعالیٰ احتساب کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...