حکمران قومی وسائل کی بندر بانٹ سے عوامی حقوق غصب کررہے ہیں، محمد سلیم بھٹی

        حکمران قومی وسائل کی بندر بانٹ سے عوامی حقوق غصب کررہے ہیں، محمد سلیم ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عیاش حکمرا ن قومی وسائل کی بندر بانٹ سے عوامی حقوق غصب کررہے ہیں۔سلیکٹڈ حکمران اپنے سلیکٹرز کے ساتھ ساتھ آئینی اداروں کو کمزور کرکے ملکی سا لمیت(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

 کے خلاف کام کررہے ہیں۔محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب, نے نئے سال کی آمد پر حکمرانوں کی سابقہ سال میں مایوس کن کارکردگی کو حرف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ بھان متی کے چالیس چوروں کے ٹولے نے ہر کام ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر کیا ہے۔نااہل افراد کے ذریعے صوبائی اور قومی حکومتیں چلائی جارہی ہیں۔ مقننہ،فوج،عدلیہ،بار اور ڈاکٹرزکے مقدس پیشہ کے حامل افراد کو اپنے مزموم مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔سی پیک جیسے بین الاقوامی منصوبے کو پس پشت ڈال کر قومی وسائل کو ضائع کیا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اور امت مسلمہ کے مفادات کو پس پشت ڈال کر سامراجی استعماری ٹولہ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو مسخ کردیا گیا ہے۔ ملک بھر کے غریب،محنت کش مزدوروں۔کسانوں،طالب علموں،دانشوروں،نوجوانوں اور گھریلو خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کردیا گیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کے نہ صرف ملازمین کو معاشی بدحالی سے دوچار کیا گیا بلکہ غریب سفید پوش طبقہ کو بھی سستی اور معیاری اشیاع کی خرید سے محروم رکھ کر مہنگائی کو فروغ دیکر منظور نظر مافیا کو نوازا گیا۔غریب عوام کو سستے گھروں اور بے روزگار نوجوانوں کو آسان قرضوں کے نام پر لوٹا گیا۔غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پارلیمنٹ کو مفلوج کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کی واضح مثال پارلیمنٹ کے جاری اجلاسوں کے دوران بھی آرڈیننس کے اجراء کئے گئے۔ سلیم بھٹی نے کہا کہ حکمرانوں نے پارلیمان کو بائی پاس کر کے اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر نیب آرڈی نینس کے اجراء سے بنیادی انسانی حقوق پر بھی کاری ضرب لگائی ہے۔منظور نظر کاروباری طبقہ اورسول سرونٹس کو اپنے دام میں رکھنے کیلئے امتیازی قوانین پر مشتمل آرڈیننس کا اجراء کیا گیا ہے۔مزید براں محمد سلیم بھٹی، سیداشفاق حسین بخاری ایڈووکیٹ، بلال بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،محسن رشید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ،اختر محمود ہاشمی ایڈووکیٹ،جاوید رضاریمنڈ ایڈووکیٹ،محمد اشفاق تیجہ ایڈووکیٹ۔محمد آصف بھار ایڈووکیٹ،شاہ خضر حسن،ملک شبیر اختر ایڈووکیٹ، حاجی محمد ریاض،محمد عامر راجپوت اور عارف چوہان نے پریس کلب بہاولپور کے حالیہ انتخابات میں نصیر احمد ناصر صدر،زاہد خان،ریاض بلوچ۔محمد قاسم بھٹی،اطہر لاشاری اور دیگر اراکین کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر