گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کے پیچھے بھارت، اقوام  متحدہ مودی کیخلاف نوٹس لے: رحمن ملک 

گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کے پیچھے بھارت، اقوام  متحدہ مودی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ وزیراعظم سمیت سارے وزراء کشمیر پر چپ ہیں، وفاقی حکومت مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے،بی جے پی اندر سے اختلاف کا شکار ہے، امیت شاہ مودی کو وزارت عظمی سے ہٹانا چاہ رہا ہے،بھارت جلد کی ٹکڑوں میں ٹوٹ کر بکھر نے والا ہے، ایف آئی اے و پی ٹی اے فوری طور پر انیلا احسان نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تفتیش کرے،گستاخانہ مواد پھیلانے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)


والے اکاؤنٹس کے پیچھے بھارت ہے،اقوم متحدہ نریندر مودی کی مسلم و دیگر اقلیتوں کیخلاف کاروائی کا نوٹس لے۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں بارہا حکومت پاکستان سے مطالبہ کرچکا ہوں کہ بھارت و مودی کیخلاف عالمی عدالتوں میں جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کاش حکومت مودی کے مظالم کیخلاف آئی سی سی و آئی سی جے میں جا چکی ہوتی، مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ حکومت کو کس نے مودی کیخلاف آئی سی جے میں جانے سے منع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب تک حکومت نہ اقوام متحدہ نہ او آئی سی اور نہ کسی اور فورم پر کشمیر پر کوئی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سمیت سارے وزراء کشمیر پر چپ ہیں، کشمیر کیلئے صرف بلاول بھٹو زرداری آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج میں نے گیمبیا کے وزیر قانون کو خط لکھا ہے کہ بھارت کیخلاف آئی سی جے میں جانے کیلئے ہمارے مدد کرے۔ انہوں نے کہاکہ خط میں گیمبیا کے وزیر قانون ابوبکر سے آئی سی جے میں کیس دائر کرنے کیلئے راہنمائی مانگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے گیمبیا کے وزیر قانون ابوبکر کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے میرے ذمے لگایا تھا کہ میں گیمبیا کے وزیر قانون کو دعوت دو۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ گیمبیا کے وزیر قانون ابوبکر نے روہینگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کا کیس آئی سی جے میں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت گیمبیا کیطرح پاکستان بھی مودی کیخلاف عالمی عدالتوں میں جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم و وزیرخارجہ سے لیکر او آئی سی و اقوام متحدہ کو مودی کیخلاف خطوط لکھ چکا ہوں، مسلم مخالف نئے شہریت بل پر بھارتی حکومت کا پرزور الفاظ میں مذمت کر تا ہوں،مابین معاہدے کے تحت مودی مسلم مخالف آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کارفرما ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے شہریت قانون کیخلاف مسلم احتجاجیوں پر مودی حکومت ظلم و بربریت کر رہے ہیں، مظاہرین پر بھارتی ظلم و بریت سے اب تک درجنوں مسلمان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی بھارت کو مسلمان و دیگر اقلیتوں کیلئے ایک جیل و خطرناک ملک بنا چکا ہے، بھارت جلد کئی ٹکڑوں میں ٹوٹ کر بکھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اندر سے اختلاف کا شکار ہے، امیت شاہ مودی کو وزارت عظمی سے ہٹانا چاہ رہا ہے، حکومت مسئلہ کشمیر کو پہلے ترجیح پر رکھے تاکہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے آزادی مل جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وقت ہے کہ مودی کو عالمی عدالتوں میں گھسیٹا جائے اور اسکا محاسبہ ہو۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ایف آئی اے و پی ٹی اے کو گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی احکامات دی ہے، ایف آئی اے و پی ٹی اے گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیوں پر مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔ 
رحمان ملک