ملتان:اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کوکارکردگی بہتر بنانے کاحکم

ملتان:اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کوکارکردگی بہتر بنانے کاحکم

  



 ملتان(نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو پندرہ یوم کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور کہا کہ کارکردگی بہتر نہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا،یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاوس ملتان میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ڈی ایم او ناصر شہزاد ڈوگر، سی او ایجوکیشن سعیداحمد لنگڑیال(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 اور ضلع بھر کے زنانہ اور مردانہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے مزید کہا کہ تعلیم کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔سکول سے ٹیچر کی غیر حاضری  مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کو ترجیحات میں شامل کیا جائے۔ سو فیصد سکولوں میں فرنیچر، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی حکومت ایجنڈا ہے۔سکولوں کے سربراہان سکولوں کے  فنڈز کے سو فیصد استعمال کوبھی  یقینی بنائیں انہوں نے انڈیکیٹرز کے مطابق سو فیصد کارکردگی دکھانے والے اے ای اووز کو کیشن انعامات اور شیلڈز دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ڈی ایم او ناصر شہزاد ڈوگر نے اجلاس میں بریفنگ دی ہے۔

کارکردگی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...