2019:میپکو ان ایکشن، پرائیویٹ، سرکاری  صارفین سے4ارب 26کروڑ کی وصولیاں 

      2019:میپکو ان ایکشن، پرائیویٹ، سرکاری  صارفین سے4ارب 26کروڑ کی وصولیاں 

  



 ملتان (نیوز رپورٹر)(میپکو) ملتان سرکل نے نومبر 2019ء میں پرائیویٹ اور سرکاری صارفین سے بلنگ کی مد میں 4ارب 26 کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح 101.1فیصد رہی ہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

 ملتان سرکل میاں محمد انور کی سربراہی میں ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز نے ایک ماہ میں پرائیویٹ صارفین سے 3ارب 92کروڑروپے وصول کئے جس سے ریکوری کی شرح 100.9فیصد رہی جبکہ سرکاری اداروں سے 34کروڑ67لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 103.4فیصد رہی۔ میپکو کینٹ ڈویڑن میں ایک ارب 7کروڑ61لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ ریکوری کی شرح 102.1فیصدرہی۔ ممتازآبادڈویڑن میں 69کروڑ 56لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100.2فیصد، سٹی ڈویڑن میں 52کروڑ77لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 102.2فیصد، شجاع آبادڈویڑن میں 41کروڑ12لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100فیصد، موسیٰ پاک ڈویڑن میں 78کروڑ56لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 101فیصد اور شاہ رکن عالم ڈویڑن میں 77کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 100.6فیصد رہی۔

وصولیاں 

مزید : ملتان صفحہ آخر