ڈیرہ:اینٹی کرپشن ٹیم کا مافیا کیخلاف آپریشن، 429کنال سرکاری اراضی واگذار
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر سرکل آفیسر محمد ارشد نے ٹیم کے ساتھ موضع وڈور پچادھ میں 429 کنال اٹھارہ مرلہ سرکاری رقبہ واگزار کر ا کے محکمہ مال کے حوالے کیا جس کی مالیت ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے سے زائد ہے انٹی کرپشن کی ٹیم نے رقبہ پر ہل چلا کر قبضہ واگزارکرایا. اسی طرح سرکل آفیسر عبدالمجید نے ریونیو آفیسر مہر شمعون اوردیگر کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے موضع جوگیانی تحصیل کوٹ چھٹہ میں 616کنال دس مرلے سرکاری رقبہ ہل (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
چلا کر ناجائز قابضین غلام فریدوغیرہ سے واگزارکرایا جس کی قیمت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے. علاوہ ازیں موضع رکھ کوٹلہ عیسن تحصیل راجن پو رمیں سرکل آفیسر انٹی کرپشن نے 248کنال سرکاری رقبہ گل محمد، نذیر احمد ناجائز قابضین سے واگزارکرایا جس کی مالیت تین کروڑ سترہ لاکھ روپے ہے. مزید براں انٹی کرپشن کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد کی سربراہی میں موضع چک برمانی تحصیل کوٹ چھٹہ میں گرداور حلقہ در محمد، پٹواری محمدنواز اوردیگر کے ہمراہ ناجائز قابضین قادر بخش، غلام حسین، غلام رسول، غلام صادق سے 76لاکھ 86ہزارروپے مالیت کا 304کنال 19مرلے رقبہ واگزار کرا لیا ہے۔
۔واگذار