حضرت شاہ رکن عالمؒ کاسالانہ عرس آج سے شروع، سکیورٹی انتظاما ت فائنل

  حضرت شاہ رکن عالمؒ کاسالانہ عرس آج سے شروع، سکیورٹی انتظاما ت فائنل

  



ملتان (سٹی رپورٹر، وقائع نگار)جنوبی ایشیاء کے عظیم روحانی پیشواشیخ الاسلام حضرت شاہ رکن الدین عالم نوری حضوری سہروردی ملتانی ؒ کے 706ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات آج سے دربار عالیہ واقع قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں روایتی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے شروع ہورہی ہیں۔ تقریبات کا آغاز پہلے روز یکم جنوری بدھ ٹھیک گیارہ بجے دن تقریب غسل سے ہوگا جو درگاہ کے سجادہ نشین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سرانجام دیں گے۔ غسل کے فوراً بعد محکمہ اوقاف پنجاب اور پاکستان زکریا اکیڈمی کے اشتراک سے سالانہ قومی کانفرنس کی پہلی نشست سجادہ نشین مخدوم شاہ محمودحسین(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

قریشی کی صدارت میں منعقد ہوگیڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز درگاہ حضرت شاہ رکن عالم کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید،ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفیٰ اور شاہدمظفر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے عرس کی تین روزہ تقریبات کے لئے لگائے گئے سٹیج اور ٹینٹنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور انہوں نے بارش کے خدشہ کے پیشِ نظر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو واٹر پروف ٹینٹ لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ علماء ومشائخ،مہمانوں اور مقررین کے لئے مضبوط سٹیج تیار کیا جائے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مثالی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو آنے والے دنوں میں سرد موسم کی شدت بڑھنے کا ادراک ہے۔زائرین کو سرد ی سے بچاؤ کے لئے مکمل انتظامات کئے جارہے ہیں۔سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس کے اہلکار بھی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،واسا،ریسکیو، ہیلتھ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ورکنگ پلان جاری کر دیا ہے۔ تمام محکموں نے شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے فوکل پرسنز نامزد کر دئیے ہیں جبکہ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ محکمے عرس کے موقع پر قلعہ کہنہ قاسم باغ پر آج سے کیمپ لگائیں گے جبکہ قلعہ کے اطراف اور زائرین کی رہائش گاہوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سندھ سے آئے ہوئے زائرین سے بھی ملاقات کی اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے درگاہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔حضرت شاہ رکن عالم کے عرس مبارک کے سلسلے میں ضلعی پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں پولیس آفیسر ملتان کی ہدایت کے مطابق دربار کے اردگرد سرچ لائٹس اور کیمروں کا انتظام یقینی بنایا گیا ہے، انٹرنس پر لیڈیز کیبن بنائے گئے ہیں تاکہ لیڈیز پولیس لیڈیز کی باپردہ مکمل تلاشی لے سکیں اور لوگوں کے لئے لوہے کے پائپ لگائے گئے ہیں تاکہ قطار میں ذائرین اندر داخل ہو سکیں۔پولیس ملازمان کی روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ عرس کے موقع پر 07 ڈی ایس پیز اور16انسپکٹر171اپر سبارڈینیٹ678کنسٹیبل25لیڈی کنسٹیبل سمیت کل 899 پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی تین شفٹوں میں سرانجام دیں گے ٹریفک وارڈن بذریعہ بیرئیر ز اور ڑیکٹر ٹرالیاں قلعہ کی طرف ا?نے جانے والے تمام راستوں کو بند کریں گے تاکہ گاڑی قلعہ کی طرف نہ ا?ئے دربار کے گردونواح میں کسی گاڑی، موٹرسائیکل اور سائیکل وغیرہ کو پارک نہیں ہونے دیا جائے گامین انٹری پوائنٹ کبوتر منڈی کے علاوہ کسی دوسرے راستے سے قلعہ پر یا دربار پر کسی شخص یا گاڑی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام لوگوں کے لئے ایک ہی داخل و خارجی راستہ استعمال کیا جائے گاتمام انچارج افسران نگران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ دربار کے اندر داخل نہ ہونے پائے گا۔ محکمہ صحت ملتان کی جانب سے حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لئے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔یہ میڈیکل کیمپ آج یکم جنوری(بدھ)سے تین جنوری تک دو مختلف شفٹوں میں کام کریں گے۔جسکے فوکل پرسن ڈاکٹر طارق محمود لودھی ہوں گے۔میڈیکل کیمپ کے لئے ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔جو بمعہ ادویات موجود رہیں گے۔حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کے موقع پر نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہائی الرٹ رہے گا۔جسکے لئے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

عرس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...