صرافہ بازار میں تالا توڑ وارداتیں، دودکانوں سے ساڑھے 4کلوچاندی غائب

صرافہ بازار میں تالا توڑ وارداتیں، دودکانوں سے ساڑھے 4کلوچاندی غائب

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون سے محروم ہو گئے ہیں۔ جبکہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق حسین آگاہی بازار سے نامعلوم افراد نے کانسٹیبل محمد انور کے بیٹے سمیت 7 افراد کے موبائل فون چوری کر لئے۔راجہ رام کے علاقہ میں افضل کے بھانے سے نامعلوم افراد ایک بکرا اور موٹرسائیکل چرا کر کے گئے۔شاہ رکن عالم کے علاقہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ایل بلاک سے نامعلوم افراد جنید کی 9 لاکھ مالیت کی گاڑی چرا کر لے گئے۔سیتل ماڑی کے علاقہ سبحان پور میں نامعلوم افراد فقیر حسین اور اسکے بھائی سے 52 ہزار نقدی لوٹ کر لے گئے۔فخر عباس نے پولیس صدر جلاپور کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد اسکے ڈیرے سے 100 بوری ڈی اے پی ،100 بوری یوریا کھاد ،اورو ٹراسفارمر کا سامان چرا کر لے گئے۔گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم افراد غضنفر کے گھر کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی اور زیوارات چرا کر لے گئے۔سیداں والا بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد جنید سے 20 ہزار روپے چھین لئے۔نشتر روڈ سے نامعلوم افراد نے سلیم کی کرولا کا ر ن چوری کرلی۔امیر آباد سے طاہر عباس کے ایک لاکھ مالیت کے کبوتر چوری ہو گئے۔ جبکہصرافہ بازار میں نامعلو م افراد نے دو دکانوں کے تالے توڑ کر ساڑھے 4کلو چاندی چرا لی۔پولیس دہلی گیٹ نے مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ہے۔ نا معلوم افراد نے صرافہ بازار میں پہلے محمد سرفراز کی دکان کے تالے توڑ کر 3 کلو چاندی مالیتی ساڑھے تین لاکھ ،جبکہ آصف کی دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کلو چاندی ما لیتی سوا لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے کا روائی شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر