شادی سیزن، ٹرینوں میں 10جنوری تک تمام کلاسوں کی ریزویشن مکمل

شادی سیزن، ٹرینوں میں 10جنوری تک تمام کلاسوں کی ریزویشن مکمل

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)موسم سرماکی تعطیلات،شادی سیزن کے باعث مسافرٹرینوں کے رش میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیاہے جبکہ موسم کی خرابی کے باعث نجی ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی طرف سے ٹرینوں سے سفرکوترجیحی دینے کی وجہ سے مسافرٹرینوں میں رش کی صورت حال مزیدگھمبیرہوگئی ہے۔بتایاجاتاہے کہ موسم سرماکی تعطیلات،شادی سیزن اورخراب موسم کی وجہ سے نجی ٹرانسپورٹ کی بجائے مسافرٹرینوں سے سفرکرنے کوترجیح دے رہے ہیں۔اس وقت صورت حال یہ ہے کہ اپ اورڈاؤن سائید سے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

آنے جانے والی مسافر ٹرینوں میں 10جنوری تک کی ائیرکنڈیشن سمیت تمام کلاسوں کی ریزرویشن کاکوٹہ مکمل ہوگیاہے موقع پریا سفرسے ایک دودن پہلے ریزرویشن کروانے والوں کوحصول ریزرویشن میں شدیدمشکلات کاسامناہے۔ریزرویشن کی غیرمعمولی صورت حال نے ریلوے افسران اورسٹاف کوبھی مشکلات سے دوچارکردیاہے۔اپنے طورپرریزرویشن نہ ملنے پرمسافرریلوے افسران اورملازمین کی سفارش دھونڈتے ہیں جوافسران کے لئے وبال جان ہے واقف اورعزیزرشتہ داروں کوریزرویشن کی عدم دستیابی سے متعلق مطمعن کرنامسلہ بناہواہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ہرسال موسم سرماکی تعطیلات میں پاکستان ریلویزکی طرف سے3سے4سرماسپیشل ٹرینیں چلائی جاتی تھی جن کے چلنے سے مسافرٹرینوں کے رش کوکنٹرول کرنے میں مددملتی تھی تاہم اس سال بوگیوں کی کمی کی وجہ سے سپیشل ٹرینیں نہ چل سکی ہیں۔جس کی وجہ سے مسافروں کوایڈوانس ریزرویشن میں مشکلات کاسامناہے مسافروں نے وفاقی وزیرریلوے اوردیگرریلوے حکام سے موسم سرماکے رش کے پیش نظرخصوصی ٹرینیں چلانے کامطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...