جنوبی پنجاب: بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 87افراد کو رگڑا، بھاری جرمانے

  جنوبی پنجاب: بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 87افراد کو رگڑا، بھاری جرمانے

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 87بجلی چورپکڑلئے۔97ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر17 لاکھ96 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ 30 دسمبر2019?ء کو ملتان میں 19گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو 27636یونٹس چوری کرنے پر577502 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 14 گھریلوصارفین کو15408یونٹس چوری کرنے پر 245206روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو12702 یونٹس چوری (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کرنے پر 193720 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 3گھریلوصارفین کو2590یونٹس چوری کرنے پر43406 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 7گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو8464یونٹس چوری کرنے پر 158290روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 16 گھریلواورکمرشل صارفین کو15814 یونٹس چوری کرنے پر331200 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13 گھریلو اور کمرشل صارفین کو12180 یونٹس چوری کرنے پر205042روپے جرمانہ اور بہاولنگر میں 5 گھریلو صارفین کو2712یونٹس چوری کرنے پر42012روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...