نیوائیر نائٹ پرہلڑ بازی، ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن، متعدد نوجوان گرفتار

        نیوائیر نائٹ پرہلڑ بازی، ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن، متعدد ...

  



ملتان، رحیم یارخان (وقائع نگار، بیورو رپورٹ)ملتان پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کررکھے تھے۔اس موقع پر شہر بھر میں اہم مقامات پر04 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز، 140 اپر سب آرڈنیٹس، 742 کنسٹیبل سمیت کل 909 پولیس افسران نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ جبکہ 10 ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے بھی الٹ رہے۔ جن کی معاونت تھانوں کی موبائلز اور محافظ سکواڈ و ڈولفن اسکواڈکے 38 جوانوں نے کی۔ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی طور پر ٹیمیں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

تشکیل  دی گئیں ہیں۔علاوہ ازیں پولیس شراب فروشوں کے خلا ف بھی کاروائیاں کر رہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام شہریوں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت خوشی کا موقعہ ہے کہ ملک پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جو کہ ملک دشمنو ں کے خلاف جاری جنگ میں ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خوشی کے اس موقع پر تمام والدین کافرض ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کو کسی بھی خطرناک کھیل جیسے(ون ویلنگ،شراب نوشی،شیشہ سمیت تمام قسم کے نشہ،آتش بازی) کے استعمال سے بچائیں۔منچلوں نے نئے سال کا استقبال کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کررکھی تھیں، موٹر سائیکلوں،گاڑیوں کے سلنسر نکلوا دئیے گئے جبکہ فارم ہاؤسز اور دیگر مقامات پر بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔ دوسری طرف پولیس نے غیر اخلاقی تقریبات کو روکنے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرکے سکواڈ تشکیل دئیے۔سلنسر نکالنے والوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

نیوائیر نائٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...