دھند،سردی ٹرینوں کاشیڈول درہم برہم،نظام زندگی معطل، کاروبار متاثر

دھند،سردی ٹرینوں کاشیڈول درہم برہم،نظام زندگی معطل، کاروبار متاثر

  



مسافروں کو شدید سردی دھند اور خراب موسم نے ٹرینوں کا شیڈول بھی درہم برہم کر کے رکھ دیا - لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 8 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 6گھنٹے، کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے، تیز گام ساڑھے 5 گھنٹے، لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں - خیبر میل ساڑھے 3 گھنٹے، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے اور ہزارہ ایکسپریس تین گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچیں جبکہ فرید ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، کراچی جانے والی سندھ ایکسپریس کو بھی کئی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا رہا - ٹرینوں کی گھنٹوں کی تاخیر نے مسافروں کو پریشان کئے رکھا اور وہ کئی گھنٹے تک ٹرینوں کی آمد کے منتظر رہے۔میلسی اور گردونواح میں سردی کی لہر میں شدید اضافہ درجہ حرارت 2سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا سردی کا21ویں صدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا دن بھر ٹھنڈی ہوا چلتی رہی سردی کی وجہ سے شہر کی چہل پہل ختم ہو کر رہ گئی کاروبار زندگی بھی متاثر ہوا سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں دبکے رہے اور کئی بچے بخار میں مبتلا ہو گئے کسانوں کے مطابق سردی کا گندم کی فصل پر خوشگوار اثر پڑا۔ ہارون آباد اور نواحی علاقوں میں شدید سردی کی لہر نے نظام زندگی معطل کر کے رکھ دیا شدید سردی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں شدید سردی کی وجہ سے شہر میں ہو کا عالم،بڑے بزرگوں کے مطابق انہوں نے اتنی شدید سردی زندگی میں نہیں دیکھی، درجہ حرارت 5سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شدید سردی کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے،بوڑھے مرد وخواتین مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔

متاثر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...