کارگو کلیرنس سے متعلقہ قوانین کا ڈرافٹ تیار کر لیا،ایف بی آر

 کارگو کلیرنس سے متعلقہ قوانین کا ڈرافٹ تیار کر لیا،ایف بی آر

  



 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کارگو کلیرنس سے متعلقہ قوانین کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کسٹمز نے ورلڈ ٹریڈ آرگنا ئزیشن کے تجارتی سہولتی معاہدہ کے تحت کارگو کلیرنس سے متعلقہ رسک (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

مینجمنٹ نظام پر مبنی قوانین مرتب کر لئے ہیں پاکستان کسٹمز نظر ثانی شدہ کیوٹو کنونشن کے تحت رسک مینجمنٹ کو کافی عرصے سے اختیار کئے ہوئے ہیں تجارتی سہولتی معاہدہ پر عمل درآمد کے لئے کسٹمز ایکٹ 1969 میں فنانس ایکٹ 2019 کے ذریعے ترامیم کی گئیں تجارتی سہولتی معاہدہ کے آرٹیکل 7.4 پر عمل در آمد کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق کارگو کلیرنس سے متعلقہ رسک مینجمنٹ پر مبنی نظام کے قوانین مرتب کئے گئے ہیں ان قوانین کی بدولت ہائی رسک درآمدی اور برآمدی اشیاء کی نشاندہی ہو پائے گی اور کم سے کم وقت میں کلیرنس کر دی جائے گی پورٹس پر کارگو جمع نہیں ہوگا بلکہ فوراکلیر کر دیا جائیگا۔ ان اقدامات سے کاروباری لاگت میں کمی آئے گی اور ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

 کارگو کلیرنس ڈرافٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر