مالکان کا ایکا، 16کلو آٹے کا تھیلا 50روپے تک مہنگا، بحران کا خدشہ 

مالکان کا ایکا، 16کلو آٹے کا تھیلا 50روپے تک مہنگا، بحران کا خدشہ 

  



کبیروالا+بٹہ کوٹ+بارہ میل(نامہ نگار+ نمائندگان پاکستان)فلو ر مالکان نے ایکا کرتے آٹے کی قیمتوں میں خودساختہ اضا فہ کر لیا،16کلو تھیلے کی قیمت میں تیس سے پچاس رو پے تک خودساختہ کر لیا، دکانوں سے آٹاغائب ہورہاہے،عام شہری آٹے کے حصول کے لئے ترس گئے، علاقہ میں آٹے کا بحران سراٹھا نے لگا، تفصیل کے مطابق کبیروالا میں فلو ر ملز مالکان نے ایکا کرتے ہو ئے16 کلو تھیلے کی قیمت میں تیس سے پچاس رو پے تک از خود بڑھا لئے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

 ہیں، مزیدبرآں فلور مل ما لکان نے شہر کی دکانوں پر سرکاری نرخ808روپے والے تھیلے فراہم کر نا بھی بند کررکھے ہیں، مذکورہ صورتحال سے علاقہ میں آٹے کے شدید بحران کا ندیشہ سراٹھا تا نظر آرہا ہے، فلو ر مالکان کی مناپلی اور قیمتوں میں غیر قانو نی اضا فے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ 

آٹا

مزید : ملتان صفحہ آخر