نیب ترمیمی آرڈیننس: نئے پاکستان میں  پیاروں کو این آراو دیاجارہاہے، ذیشان گورمانی 

نیب ترمیمی آرڈیننس: نئے پاکستان میں  پیاروں کو این آراو دیاجارہاہے، ذیشان ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈینیس کے ذریعے نئے پاکستان میں جس طرح دوستوں کو این آراو دیا جارہاہے اسی طرح حکومت عوام کے بارے میں سوچتے ہوئے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

 عوام کوبھی مہنگائی سے این آراو دلائے تاکہ غریب عوام بھی سکھ کا سانس لے سکے،، حکومت کے احتساب کے نعرے بھی کھوکھلے تھے اور اب ان پر بھی یوٹرن آرڈینیس کے ذریعہ لے لیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسوں کی بدولت غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، مزدور بے چارا دووقت کی روٹی حاصل کرنے میں ناکام ہے،کسان بے حال ہوچکا ہے جبکہ موجودہ سال گنے کی فصل کی کم پیدوار ہونے کے باوجود یہ بے بس حکومت ملز مافیا کے ہاتھوں کسانوں کے استحصال پرخاموش ہے،ملز مافیا کسانوں کو بلیک میل کرتے ہوئے اپنی مرضی کے دورانیہ پرادائیگی اور اپنی مرضی کا نرخ دے کر کسانوں کی سال بھر کی روٹی روزی چھیننے میں مصروف عمل ہیں،انہوں کہا کہ پرانے پاکستان میں سابق حکومت کے دور اقتدار میں ہم نے علاقائی محرومیاں ختم کرنے کے لئے دن رات محنت کی اور 70سالہ محرومیوں کے ازالہ کی جھلک عوام نے دیکھی،منفرد سیاست کی بنیاد اور ترقیاتی کاموں کا اعتراف سیاسی مخالفین بھی برملا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے دروازے حلقہ بھر کی عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور ہم عوام سے مسلسل رابطہ میں ہیں، بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں اس موقع پر محمد سعود گرمانی، عتیق خان گرمانی، عبدالمطب علی بھٹی، عمران عباس بھٹی، اسد اشرف، میثم عباس، جاوید ریاض گرمانی،پیرصابر شاہ، طلعت خان ترین، ملک ثناء سنانواں، قاضی نعیم، ضیا ء الرحمن فاروق، ملک محمد عامر، اسمعیل حسن گرمانی حاجی غلام رضا گرمانی، حسن معاویہ گرمانی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔

ذیشان گورمانی

مزید : ملتان صفحہ آخر