حکومتی پالیسیوں سے ملک کی معاشی حالت ابتر ہوگئی، سید ذ یشان اختر

    حکومتی پالیسیوں سے ملک کی معاشی حالت ابتر ہوگئی، سید ذ یشان اختر

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیرصوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ عمران خان کی گھن گرج، دعوے، اعلانات ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ این آر او کا سلسلہ وسیع ہوتا جارہاہے۔ عدالتی محاذپر حکومت(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

مسلسل ناکام ہے۔ کرپٹ مافیا حکومت کی پناہ گاہ میں آنے کی وجہ سے پیٹی بھائیوں کو تحفظ دینے میں مسلسل کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہاہے۔ نیب قوانین میں آرڈی نینس کے ذریعے ترامیم نے حکومتی بے بسی کو عیاں کر دیاہے۔ وزیراعظم نے خود تسلیم کرلیاہے کہ وہ اپنی پارٹی اور دوستوں کو مشکل سے نکال رہے ہی۔ عملاً عمرا ن خان سرکار این آر او،لنگر خانوں، بد کلامی، بد زبانی اور ناکام پالیسیوں سے غریب کا کچومر نکالنے کی بند گلی کی آسیر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں بے روزگار انجینئر ز اپنے مستقبل سے مایوس اور دھکے کھا رہے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے بجلی، گیس کی قلت اور ناقابل برداشت ٹیرف سے صنعت اور ترقی کا پہیہ جام ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔ نااہل، مفاد پرست اور کرپٹ مقتدر طبقہ نے ملک کے ہر طبقہ اور علاقہ کو بدحال کردیاہے۔

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر