چوک سرور شہید: 2019ء لوداع، علاقے کی ترقی خواب، صرف کاغذی تبدیلی

  چوک سرور شہید: 2019ء لوداع، علاقے کی ترقی خواب، صرف کاغذی تبدیلی

  



چوک سرور شہید (نا مہ نگار)چوک سرور شہید کے شہریوں کیلئے سال 2019بھی تبدیلی لیکر نہ آسکا،تحصیل کا قیام،بائی پاس کی تعمیر،BSچار سالہ پروگرام، سوئی گیس دفتر کا قیام کے اعلا نات صرف دعو ؤں تک محدود ہوگئیعوام تبدیلی کا راستہ دیکھتے رہے اور سال 2019؁کا آخری سورج بھی ادھوری خواہشات کو ساتھ لیکر غروب ہو گیا،کیا نیا سال بھی چوک سرور شہید کی عوام کیلئے خو شخبری لیکر آئے گا؟،چوک سرور شہید کے شہریوں اور امن گروپ کا سروے میں اظہار خیال،تفصیل کے مطا بق گذشتہ روز سال 2019؁(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

کے بارے میں کئے گئے سروے کے دوران چوک سرور شہید شہریوں چوہدری غلام مرتضی،چوہدری ساجد محمود،میاں اظہر نذیر آرائیں،چوہدری آصف امین،چوہدری زبیر محمود،ذوالقرنین حیدر باجوہ،کاشف عزیز،محمد زاہد، شعبان عزیز، ڈاکٹر امین محسن و دیگرنے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ گذشتہ سال بھی عوامی نمائندوں کی طرف سے عوام کو سبز باغ دکھائے گئے چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ نہ مل سکا،سیاستدانوں نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے تحصیل کے قیام کی خو شخبریاں سنائیں اور شہر میں ٹریفک کے کنٹرول کیلئے بائی پاس کے دعوے کئے گئے جو کہ محض طفل تسلیاں ہی ثابت ہو ئے شہر کی اکثریتی آبادی سال 2019؁میں سوئی گیس سے محروم رہی،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں آج بھی شہریوں منہ چڑا رہی ہیں۔امن گروپ چوک سرور شہید کے عہدیداران و ممبران آکاش احمد ایڈوکیٹ،اسد امانت وڑائچ،حسن رضا ایڈوکیٹ،شہباز آرائیں،کلیم سندھی،محمد عبداللہ سرویا،محمد عبدالرحمن،شہباز احمد طور،ڈاکٹر شاہد ،شاہد حسین پرہاڑ،اسد علی جٹ،توقیر عباس جانسن جیمس و دیگرنے سروے میں اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ سال 2019؁ختم ہو چکا مگر چوک سرور شہید کے مسائل جوں کے توں موجود ہیں چوک سرور شہید کے ڈگری کالجزمیں BSچار سالہ پروگرام شروع نہ ہو سکا اور نہ ہی چوک سرور شہید کو فائر بریگیڈ گاڑیاں مل سکیں اور خواتین کو سیرو تفریح کیلئے لیڈیز پارک کا افتتاح ہوا،سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سٹاف کی کمی کو بھی پورا نہ کیا جا سکا،گلی، محلوں میں صفائی کا نظام بھی درہم برہم رہا،سوئی گیس دفتر کا قیام بھی عمل میں نہ لایا جا سکا، جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،اب دیکھیں نیا سال 2020؁چوک سرور شہید کے عوام کیلئے کو نسی خوشخبریں لاتا ہے،چوک سرور شہید کے شہریوں نے وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان خان بزداراور وفا قی وزیر میاں شبیر علی قریشی سے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

کاغذی تبدیلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...