بھانے شہر سے باہرمنتقل کرنیکاحکم، ڈیری فارمرز کاانتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

  بھانے شہر سے باہرمنتقل کرنیکاحکم، ڈیری فارمرز کاانتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کمشنر کی طرف سے ڈیری فارمرز مالکان کو جانوروں، بھینسوں کے باڑے کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت پر ڈیری فارمرز مالکان سراپاحتجاج بن گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق ڈیری فارمرز مالکان کو جانوروں، بھینسوں کے باڑے کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت پر ڈیری فارمرز مالکان سراپاحتجاج ہیں ڈیری فارمرز کے دفتر کے باہر مالکان کی جانب سے پر امن احتجاج کی گیا احتجاج کے موقع پر انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

تھے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہرہ میں شامل ارشاد گجر،صلاح الدین گجر،سرور گجر،شاہدگجرو دیگر نے میڈیا کو بتایا ہمارے جانوروں اور بھینسوں کو شہر سے باہر نہ نکالا جائے اور ہم پر جو ناجائز ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ خارج کریں انہوں نے کہاکہ ہمارے جانور چار دیواری کے اندر بندھے ہوتے ہیں اور ہم نے انتظامیہ سے گزارش بھی کی تھی کہ جانوروں کے گوبر ہم شہر سے باہر منتقل کریں گے اور کسی قسم کی کوئی گندگی نہیں ہو گی لیکن انتظامیہ نے ہماری ایک نہ سنی اور ہمارے جانوروں کو باہر سردی میں باندھ دیا گیا جس سے ہماری کئی بھینسیں اور ان کے بچھڑے بیماری کا شکار ہو گئے ہیں احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اپیل کی ہے کہ ہمیں کیٹل کالونی مہیا کی جائے اور ہمارے اوپر جو ایف آئی آردرج کی گئی ہیں ان کو ختم کیا جائے۔
مظاہرہ