بجلی، گیس بحران برقرار، مظاہرے، احتجاج بے سود، آج بھی چولہے ٹھنڈے

  بجلی، گیس بحران برقرار، مظاہرے، احتجاج بے سود، آج بھی چولہے ٹھنڈے

  



ملتان، میلسی، جیٹھہ بھٹہ،خانیوال (نیوز رپورٹر، تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران جاری رہا۔ سال 2019ء کے آخری روز می شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی نہیں بنائی جاسکی۔ بجلی صارفین کیمطابق دسمبر 2019ء کو صارفین کیلیے ستمگر مہینہ بنا دیا گیا۔ شدید سرد موسم میں شہری بجلی نہ ہونے سے پریشانی اور مشکلات کا شکار رہے۔ دسمبر 2019ء میں اوسطاً روزانہ صارفین 4 گھں ٹے تک بجلی سے محروم رہے۔ صارفین نے حکومت سے بجلی کی بلاتعطل(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

فراہمی کا مطالبہ کیا ہیمیلسی میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اکثر گھروں میں کھانا تیار نہ ہو سکا نانبائیوں اور ہوٹلوں پر رش لگ گیا شہری سراپا احتجاج بن گئے شہریوں اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔سماجی رہنما محمد مدثر جیلانی صراف،صدر سنی تحریک احتشام علی قادری،ناصر بلوچ اور عمران بلوچ نے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں گیس کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن محکمہ سوئی گیس نے چپ سادھ لی ہے انہوں نے کہا کہ صبح کے اوقات میں گیس بلکل تھوڑی آتی ہے اور چلی جاتی ہے بچوں کے لیے ناشتہ بھی تیار نہیں کیا جا سکتا صبح کے بعد رات کے اوقات آتی ہے صرف ایک گھنٹہ اس کے بعد پھر گیس بند کر دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں غریب انسان جائے تو کہاں جائے،انہوں نے آر ایم بہاول پور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ سوئی گیس کی بندش ختم کی جائے۔ خان پور میں ان دنوں سوئی گیس کی طویل بندش اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ننھے بچے بھی سوئی گیس کی بندش سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں، اس حوالے سے خان پور کی ننھی بچی ماہ نور بلوچ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ننھی بچی معصومانہ انداز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے سوئی گیس کی بندش کی شکایت کرتی نظر آرہی ہے، ننھی ماہ نور بلوچ نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ ''خدا کے لیے عمران خان تھوڑا تو ہم پر رحم کھاؤ اور ہمیں تھوڑا سا گیس دے دو''

مزید : ملتان صفحہ آخر