مظفر گڑھ، تیل چوری کی کوشش ناکام، آئل مافیا کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع

مظفر گڑھ، تیل چوری کی کوشش ناکام، آئل مافیا کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ...

  



مظفرگڑھ (نمائندہ پاکستان) مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پارکو آئل ریفائنری سے کلمپ لگا کر تیل چوری کرنے والے کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے فیصل آباد سے مظفرگڑھ آنیوالی تیل کی پائپ لائن سے کروڑوں روپے کی تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ تھانہ رنگپور کے ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی کے مطابق پولیس نے فیصل آباد سے پارکو قصبہ گجرات آنے والی پائپ لائن پر سرنگ اور (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

کلمپ لگاکر تیل چوری کی منصوبہ بندی کو بروقت پکڑلیا جس سے قومی ادارے کو کروڑوں روپے کے بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔ اور آئل مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا بھی آغاز کر کر دیا گیا ہے۔مظفرگڑھ سے بیورو رپورٹ اور تحصیل رپورٹر کے مطابق جبکہ پارکو حکام کی طرف سے استغاثہ پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہرگز بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ہیں۔ جنکی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیگی۔

تیل  چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر