رحیم یارخان:ٹریفک حادثے، 16سالہ نوجوان  جاں بحق،34افراد ہسپتالوں میں داخل

رحیم یارخان:ٹریفک حادثے، 16سالہ نوجوان  جاں بحق،34افراد ہسپتالوں میں داخل

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 16 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا 34، تفصیل کے مطابق کشمور کا رہائشی 16 سالہ محمد اعجاز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

 جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد اعجاز جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 34 افراد کوٹسمابہ کا 38 سالہ محمد احمد ابوظہبی کالونی کا 65 سالہ محمد ظفر اوباڑو کا 30 سالہ اللہ ڈینو جلال پور کا 26 سالہ ثمر عباس محلہ کانجو کا 35 سالہ محمد شکیل فتح پورپنجابیاں کا 33 سالہ امتیاز احمد چک 72 کا 40 سالہ محمد امجد چاچڑاں شریف کا 28 سالہ محمد عابد نیازی کالونی کا 35 سالہ محمد آصف اور 32 سالہ شاہدہ بی بی وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

داخل

مزید : ملتان صفحہ آخر