تیل قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی، نوازناجی

  تیل قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی، نوازناجی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کوعوام دشمنی قراردیاہے انہوں نے کہاہے کہ حکومت ہرماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

ڈاکہ زنی کرتی ہے۔اوراس بات کابھی لحاظ نہیں رکھاجاتاکہ عالمی طورپران مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کارحجان ہے انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کاایک اورریلاآئے گاجومہنگائی کے ستائے ہوئے غریب عوام کوبہالے جائیگا۔حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریب مکانے پرتل گئے ہیں نوازناجی نے کہاکہ حکومت نئے سال پرعوام کوپٹرول بم کاتحفہ دے رہی ہے گیس،بجلی اورپیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کوآئی ایم ایف کی ایماپرہرماہ بڑھایاجارہاہے جس سے مہنگائی کی شرح19 فیصدتک جاپہنچی ہے حکومت اب تک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صارفین سے520 ارب روپے لوٹ چکی ہے رواں ماہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصدتک اضافہ کیاجارہاہے جوغریب عوام پرایک اورظلم ہوگا۔

نوازناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر