سرما تعطیلات:کالجز یونیورسٹیاں 5جنوری تک بند

  سرما تعطیلات:کالجز یونیورسٹیاں 5جنوری تک بند

  



ملتان(نیوز رپورٹر)ہائرایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ نے کالجز اور یونیورسٹیاں 5جنوری تک بند رکھنے کی ہدایت کردی ہے، ویمن یونیورسٹی میں بھی موسم سرما کی تعیطیلات کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے تفصیل کے مطابق ایچ ای(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

ڈی نے مراسلہ ارسال کیا ہے کہ تمام کالجز اور یونیورسٹیاں موسم سرما کی تعیطیلات کی وجہ سے 5 جنوری تک بند رہیں گی جبکہ 6 جنوری سے تدریسی عمل شروع ہوگا، دریں اثنا ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹفیکشن جاری کردیا کہ حکومتی ہدایت اور موسم کی شدت کی وجہ سے کیمپس میں 5 جنوری تک موسم سرما کی تعیطیلات ہوں گی تدریسی عمل شیڈول کے مطابق چھ جنوری سے شروع ہوگا۔

یونیورسٹیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...