تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرسطح پرآواز اٹھائیں گے،خواجہ سلیمان صدیقی
ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی تاجر دوست پالیسیاں مثبت ہیں ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ کیا اورآئندہ بھی ہر سطح پر کردار ادا کریں گے ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبر روڈ کے الیکشن میں نومنتخب صدر محمد ادریس بٹ، جنرل سیکریٹری شیخ رضوان اقبال اور دیگر عہدیداران کو بھرپور کامیابی پر دلی مبارک پیش کرتے ہیں جبکہ نومنتخب صدر محمد ادریس بٹ نے الیکشن میں اپنی اس کامیابی کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا اور کہا کہ خواجہ سلیمان صدیقی گروپ کو کامیابی اور خواجہ شفیق گروپ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہم (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
خواجہ سلیمان صدیقی کے ساتھ تھے اور رہیں گے اور متحد ہو کر تاجروں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک شہیداں اکبر روڈ پر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبر روڈ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیئے جانے اور مٹھائی کی تقسیم کے موقع پر کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے دیگر عہدیداران شیخ اکرم حکیم، حاجی بابر علی قریشی، شیخ جاوید اختر، ریاض شاہین، سید جعفر علی شاہ، خالد محمود قریشی، زیشان صدیقی، مرزا نعیم بیگ، شیخ الطاف، اشفاق انصاری، شیخ کاشف رفیق، خواجہ مجیب الرحمان، میاں آفاق انصاری، لطیف بلوچ، ندیم شیخ، عطاء اللہ صدیقی،یونس انصاری،یعقوب راجپوت،کے علاوہ حاجی محمد اقبال، محمد جاوید مغل، محمد رفیق بھٹہ، حاجی محمد نعیم، مخدوم اویس ارشد، محمد رمضان،شیخ شفیق بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی ودیگر تاجر رہنماو?ں نے محمد ادریس بٹ اور ان کے دیگر عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی بھی تقسیم کی، خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے حکومتی نمائندوں کے ساتھ ہم مل کر تاجر برادری کے مسائل کے حل کو عملی طور پر یقینی بنائیں گے،محمد ادریس بٹ نے مزید کہا کہ ہم چوک شہیداں کی تاجر برادری کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ان کے گروپ کو کامیابی سے ہمکنار کیا تاجروں کے مسائل کے لئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے۔
خواجہ سلیمان