تاجر برادری کے مسائل حل کرنیکا فیصلہ،خواجہ سلیمان صدیقی کمیٹی میں شامل

  تاجر برادری کے مسائل حل کرنیکا فیصلہ،خواجہ سلیمان صدیقی کمیٹی میں شامل

  



ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی ہدایت پر تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے 8رکنی حکومتی، تاجراسپیشل کمیٹی برائے تعین شرح ٹرن اوور ٹیکس میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی شامل ہوگئے جبکہ حکومت کی جانب سے ممبر (ان لینڈ ریونیو پالیسی) ڈائریکٹر جنرل (ریٹیل) چارٹر ڈ اکاوآنٹنٹ کے علاوہ دیگر تاجر رہنما محمد اجمل بلوچ، محمد نعیم میر، محمد کاشف چوہدری بھی شامل ہیں ایف بی ا?ر اور تاجروں کے مابین معاہدے کے مطابق کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا از سر نو تعین کیاجائے گا جو تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہو گا واضح رہے کہ یہ کمیٹی اپنے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کام کی انجام دہی میں مختلف سب کمیٹیاں تشکیل دیگی ہر سب کمیٹی میں ٹریڈ کے دو نمائندے شامل ہوں گے جو اس کے ٹرن اوورٹیکس کے تعین میں مدد دیں گی۔

کمیٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...