بروقت ریسپانس: ریسکیو 1122شہریوں کو ریلیف دینے میں سب سے آگے
ملتان (وقائع نگار) ریسکیو 1122 ملتان نے سال 2019 کے دوران شہریوں و متاثرین کو مجموعی طور پر ستتر ہزار تین سو آٹھ کی کالز پر موقع پر پہنچ کر آٹھ ہزار دو سو اکہتر کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کیں۔۔اس طرح ریسکیو 1122 ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے بھی کم رہا ہے۔ گزشتہ سال 2019 میں چھبیس ہزار ستاون ٹریفک حادثات‘نو سو بتیس آگ لگنے کے واقعات‘ ایک ہزار چھ سو بتیس لڑائی جھگڑے (کرائم) کی ایمرجنسیز‘ 38 ڈوب جانے والوں کو ریسپانس کیا۔ 58 عمارت منہدم ہونے‘ پانچ دھماکے‘ اور 43299 میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ‘ سانس کے مریض‘گانئی وغیرہ کے مریض(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ ان تمام77308ایمرجنسیز میں 44195 متا ثرین کو ہسپتال میں منتقل کیا۔جبکہ 34149 کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دے کرفارغ کردیاگیا۔واضح رہے سال 2019 میں تمام مختلف ایمرجنسیز میں 1927متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک پائے گئے ریسکیو 1122 ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔دوسراانہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ سال2019 میں ایک لاکھ چھیانوے ہزار سات سو چھیاسی کالزموصول ہوئیں جن میں صرف 77308 ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس یمر جنسی نمبرمصروف نہ کریں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ر وڈ ٹر یفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کی گھنٹی ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کو چاہیے کہ ر وڈ سیفٹی پر عمل کریں اورموٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور گاڑیاں چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔ چھوٹے بچوں کو ڈرائیونگ سے منع کریں ریسکیو1122ملتان اب تک 45000 سے زائد لوگوں کو فرسٹ ایڈ اور فائرسیفٹی کی آگاہی ٹریننگ دے چکا ہے،آنے والے سال میں ریسکیو1122کا مقصد ملتان کے ہر گھر میں ایک تربیت یافتہ فرسٹ ایڈرلازمی ہوگا۔اور اس سلسلے میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی ریسکیو 1122کے کمیونٹی سیفٹی ونگ سے مفت ابتدائی طبی امداد اور آ گ سے حادثات کے بچاؤ کی تربیت حاصل کریں