دھند، تیز رفتار ی: مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 15افراد جاں بحق، درجنوں زخمی 

دھند، تیز رفتار ی: مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 15افراد جاں بحق، درجنوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ/ مالا کنڈ / کوٹلی/ کراچی/ سرگودھا (ایجنسیاں) ملک کے مختلف شہروں میں دھند اور تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں،سوات ایکسپریس وے پر وَین پہاڑی سے نیچے جا گری‘5افراد موقع ہی پر جاں بحق‘18زخمی‘سوات سے راولپنڈی جانیوالی مسافر کوچ پہاڑی سے گرنے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق 14زخمی ہوگئے، آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں قمروٹی کے مقام پر حادثہ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)


میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق، 3زخمی ہوگئے،کراچی میں کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرانے سے 3افراد جاں بحق،2زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے پہاڑی علاقہ پلئی میں سوات ایکسپریس وے پر وین موڑکاٹتے ہوئے پہاڑی سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع ہی پر جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے،کچھ دیر بعد اسی مقام پر سوات سے راولپنڈی جانیوالی مسافر کوچ پہاڑی سے گری جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوئے۔آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں قمروٹی کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں چار مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔کوٹلی آزاد کشمیر میں قمروٹی کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں چار مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جس میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق سائٹ ایریا میں شیرشاہ کے قریب تیزرفتارکار ٹرالر سے ٹکراگئی،حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان میں سے 3 افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد شیر شاہ کے علاقے کے رہائشی تھے۔حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں دوست تھے، تمام افراد شیر شاہ اور اردو بازار کے رہائشی تھے، جاں بحق ہونے والوں میں فاروق، افتخار اور کامران شامل ہیں جبکہ جمیل اور سہیل زخمی ہوئے۔افتخار کے اہل خانہ کے مطابق افتخار نے2روز قبل گاڑی خریدی تھی اور وہ دوستوں کو مٹھائی کھلانے لے جا رہا تھاکہ حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے کے وقت افتخار گاڑی چلا رہا تھا۔پولیس نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں مزیدتحقیقات جاری ہیں۔
حادثات