وہاڑی: جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،ڈکیت گینگ گرفتار، کارروائی تیز

    وہاڑی: جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،ڈکیت گینگ گرفتار، کارروائی تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پولیس کا خطرناک  اشتہاریوں اور ڈکیتوں کی گرفتاری کا سلسلہ تیز ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کی خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری مہم کامیابی سے جاری ہے پولیس تھانہ دانیوال نے ایس ایچ او مرزا رحمت علی، رائے ساجد کی سربراہی میں شب و روز محنت کرکے سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 2017 سے متعدد خطرناک قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اور مطلوب اے کٹیگری اشتہاری ڈکیت عرفان اور سعید الیاس عرف شیدی کو گرفتار کر(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)


لیا ملزمان پولیس تھانہ میلسی کے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر152/17,تھانہ خانیوال, لودھراں سمیت دیگر اضلاع کے تھانوں  میں قتل و ڈکیتی پرچوں میں مطلوب تھے ملزمان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے خطرناک اشتہاری پکڑنے پر ایس ایچ او تھانہ دانیوال مرزا رحمت علی, رائے ساجد اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور انہیں آئندہ بھی ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کیں۔
کارروائی تیز