زکریا یونیورسٹی، کلاسز ریگولر  کرنے کیلئے ویجی لینس کمیٹی تشکیل

زکریا یونیورسٹی، کلاسز ریگولر  کرنے کیلئے ویجی لینس کمیٹی تشکیل

  



 ملتان(نیوز رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں کلاسز کو ریگولر کرنے ویجی لینس کمیٹی بنادی گئی تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

 کلاسز کو ریگولر نہ کراسکیاور یہ ذمے داری اب ویجی لینس کمیٹی بنا کرپوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی خود صبح کلاسز چیک کرتے تھے مگر چیئرمین ریگولر نہ ہوسکے اب سینئر اساتذہ پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی جس کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر حنیف اختر، ڈاکٹر ادریس لودھی، ڈاکٹر جاوید سلیانہ، اور پروفیسر شکیل احمد شامل ہیں کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کلاسز کوچیک کرسکے گی، اور ایک پرفارما تیار کرکے رپورٹ کرے گی، جبکہ ماہانہ رپورٹ ڈین اور وائس چانسلر کو ارسال کرے گی، کمیٹی کا کم سیکم کورم تین ارکان پر مشتمل ہوگا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...