سندھ میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید

  سندھ میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولزآج(بدھ)یکم جنوری سے ہی کھولیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں تردید کرتے ہوئے کہاکہ ایسی کوئی تجویز قابل غور نہیں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکولز محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت 31دسمبر تک بند رہیں گے اورآج بدھ یکم جنوری 2020 سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر