کراچی پولیس چیف کا مخدوش عمارتوں کی فہرست بنانے کا حکم 

  کراچی پولیس چیف کا مخدوش عمارتوں کی فہرست بنانے کا حکم 

  



کراچی(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام ڈی آئی جیزاور ایس ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ کراچی میں زون کے حساب سے مخدوش عمارتیں کی  فہرست بنا کر ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کی جائے۔کراچی میں پیر کو رنچھوڑلائن میں مخدوش عمارت زمین بوس ہونے کے بعد حکام بالا نے ایکشن لے لیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی آئی جیزاور ایس ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست اور ریکارڈ متعلقہ محکموں اورسیکیورٹی برانچ میں بھی بھیجی جائے۔اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن  نے کہاکہ رنچھوڑلائن واقعے سے قبل بھی  پولیس نے فوری رسپانس کیا اور فلیٹ مکینوں کی مدد کی اور عمارت خالی کروائی۔واضح رہے کہ پیر کو کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ رہائشہ عمارت صبح ٹیڑھی ہونے کے بعد دوپہر 2 بجے زمین بوس ہوگئی تھی۔ عمارت کے بجلی اور گیس کے کنکشن بھی کاٹ دیئے گئے تھے۔ 15 سال پہلے بننے والی عمارت میں میں 21 فلیٹ تھے۔عمارت میں مقیم لوگوں کا کہناتھا کہ سال 2014 میں لگنے والی آگ سے عمارت کا سریا گل چکا تھا، بلڈرز سے کئی بار رابطہ کیا لیکن وہ نہ آیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...