ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں ٹڈی دل کے روک تھام کے اقدامات اور کاشتکاروں کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے درخواست پر حکومت سندھ کو ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں ٹڈی دل کے روک تھام کے اقدامات اور کاشتکاروں کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو محکمہ زراعت نے رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل سے گھوٹکی، سانگھڑ، بدین، تھر، خیر پور کے ریگستانی علاقوں سمیت نوابشاہ اور لاڑکانہ اضلاع متاثر ہوئے۔ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے سروے اور اسپرے جاری ہے۔ حکومت نے 30 کروڑ سے زائد رقم کا اجرا کر دیا ہے۔ اس وقت حکومت کی جانب 57 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ عدالت نے محکمہ زراعت کی رپورٹ پر اطمنان کا اظہار کردیا۔ عدالت نے حکومت سندھ کو ٹڈی دل روک تھام کے لئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مرید علی شاہ ایڈوکیٹ کی درخواست نمٹا دی۔