کراچی:موسم بدلتے ہی مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے

      کراچی:موسم بدلتے ہی مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)تیز ہواؤں نے کراچی کو سردی کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ان حالات میں مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا اورانڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو اس کا اثر مرغی پر بھی پڑا اور گوشت اور انڈے دونوں مہنگے ہوگئے۔کراچی میں فی کلومرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کردیا گیا ہے اور 100روپے درجن والے انڈے بھی 130روپے درجن ہوگئے ہیں۔چند روز پہلے مرغی کا گوشت 200 روپے کلو تھا اور اب اس کی قیمت بڑھ کر 250 روپے کلو میں دستیاب ہے۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں منافع خور اپنی مرضی سے گوشت اور انڈوں کی قیمت کا تعین بھی کررہے ہیں۔