محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مستقل نہ کرنے پر حکام کو نوٹس جاری

محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مستقل نہ کرنے پر حکام کو نوٹس جاری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سندھ میں ملازمین کو مستقل نہ کرنے کی درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سندھ میں ملازمین کو مستقل نہ کرنے سے متعلق کنٹریکٹ پر بھرتی میل موبائلز ملازمین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ محکمہ پاپولیشن نے 2010 اور 13 کو کنٹریکٹ پر ملازمین بھرتی کئے۔ کچھ ملازمین کو 10 سال گزرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا۔عدالت نے محکمہ پاپولیشن ویلفئر سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...